سابق لیگی وزیر کے ہوٹل کی چیکنگ، مری مال روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت تمام ہوٹل کو یر غمال کر دیا گیا،انتظامیہ تاحال یر غمال ٹیم کو ریسکیو نہ کروا سکی

ہفتہ 23 جون 2018 20:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) سابق لیگی وزیر کے ہوٹل کی چیکنگ، مری مال روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت تمام ہوٹل کو یر غمال کر دیا گیا ۔ انتظامیہ تاحال یر غمال ٹیم کو ریسکیو نہ کروا سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم ہفتہ کے روز مری مال روڈ پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میںمختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ہوٹل کے کچن کی حالت انتہائی غلیظ اور گندگی سے بھری تھی۔

اور ہوٹل کو سیل کیا جانا تھا اب تک کی رپورٹ کے مطابق لوکل انتظامیہ فوڈ ٹیم کو ریسکیو کروانے کے لئے نہ پہنچ سکی اور تاحال فوڈ ٹیم ہوتل میں بند ہے۔ چیکنگ کے دوران سابق مسلم لیگ ن کے وزیر راجہ اشفاق سرور کے ہوٹل کے کچن کی چیکنگ کے لئے ٹیم پہنچی تو ہوٹل انتظامیہ نے پہلے ہاتھا پائی کی اور پھر بعد میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت پوری ٹیم کو یرغمال بنا کر ہوتل میں بند کر دیا۔