سیاسی مداخلت سے ملک کا نظام پہلے ہی تباہ ہو چکا ، شفاف الیکشن انتظامیہ کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے ، میاں عمر شہزاد ایڈووکیٹ ہائیکو رٹ

ہفتہ 23 جون 2018 20:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پیس لائیرز ایسوسی ایشن فیصل آباد کے چیئرمین میاں عمر شہزاد ایڈووکیٹ ہائیکو رٹ نے کہا ہے کہ سیاسی مداخلت سے ملک کا نظام پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے شفاف الیکشن انتظامیہ کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے ،انتظامیہ کو قانون اور آئین کے مطابق کام کرناچاہے ، الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانا انتظامیہ کی قومی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں شفاف انتخابات نگران حکومت کی ذمہ داری ہے اور شفاف انتخابات سے نئی آنیوالی حکومت انشاء اللہ ملک کو ترقی کی طرف گامزن کریگی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 2018کے انتخابات کے سلسلہ میں آنیوالی نئی فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کمشنر آصف اقبال ،ڈی سی فود احمد،آر پی او غلام محمود اور سی پی او اشفاق احمد کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ شفاف انتخابات کیساتھ ساتھ شہر میں جرائم وامن وامان کو کنٹرول کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ،