ڈیرہ مراد جمالی ، حلقہ پی بی 12 انتخابی مہم روز وشور سے جاری

امیدوار ایک دوسرے کے حامیوں کو کاٹنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع علاقے میں پینے کے پانی کی قلت، انتخابی مہم میں آنے والوں کو بوتلیں پلانے لگے

ہفتہ 23 جون 2018 20:45

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) تحصیل تمبو کی حلقہ پی بی 12کی نشست پر بلوچستان عوامی پارٹی جمعیت علماء اسلام بی این پی عوامی اور آزاد امیدوار باباغلام رسول عمرانی سمیت دیگر امیدواروں کی انتخابی مہم روز وشور سے جاری ہے امیدوار ایک دوسرے کے حامیوں کو کاٹنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت انتخابی مہم میں آنے والوں کو پانی کے بجائے مجبورا بوتلیں پلانے لگے عوام غصہ عروج پر پہنچ گیا پانی دو پانی دو کے نعرے تفصیلات کے مطابق تحصیل تمبو کی حلقہ پی بی 12کی نشت پر بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی جمعیت علماء اسلام متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار میر نظام الدین لہڑی بی این پی عوامی کے سابق سینیٹر سید اکبر شاہ اور آزاد امیدوار باباغلام رسول عمرانی سمیت دیگر امیدواروں کی انتخابی مہم روز وشور سے جاری ہے امیدوار ایک دوسرے کے حامیوں کو راضی کرنے کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت انتخابی مہم میں آنے والوں کو پانی کے بجائے مجبورا بوتلیں پلانے لگے ہیں عوام کاغصہ عروج پر پہنچ گیا ہے پانی دو پانی دو کے نعرے لگنے لگے عوام کو سبز باغ دکھانے کیلئے امیدوار وں نے نئے وعدے شروع کردیئے ہیں انتخابی نشانات الاٹ نہ ہونے سے قبل ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خلاف ورزیاں بھی شروع کردی گئیں درجنوں گاڑیوں کے قافلوں پر انتخابی مہم شروع کردی ہے ۔