بورے والا،پولیس کی چالاکیاں، آر پی او ملتان کے حکم پر منشیات کے مبینہ جھوٹے مقدمے کی تفتیش تبدیل ہونے کے باوجود ایس ایچ او نے عملدرآمد کی بجائے چالان عدالت میں بھجوادیا

تاجر کی طرف سے پولیس کے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

ہفتہ 23 جون 2018 20:51

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پولیس کی چالاکیاں آر پی او ملتان کے حکم پر منشیات کے مبینہ جھوٹے مقدمے کی تفتیش تبدیل ہونے کے باوجود ایس ایچ او نے عملدرآمد کرنے کی بجائے چالان عدالت میں بھجوادیا تاجر کی طرف سے پولیس کے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 511ای بی کے رہائشی محمد اقبال ،محمد منظور،محمد اشفاق ،محمد ارشاد اور محمد امین چوہان نے کہا کہ وہ شریف شہری ہیں اور انہوں نے اڈہ 511ای بی میں چوہان پٹرول پمپ لگوایا ہوا ہے ان کے سیاسی مخالف افتخار ولدصابر حسین چیئر مین یونین کونسل جن کے خلاف انہوں نے الیکشن لڑا تھاسیاسی مخالفین نے شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے پولیس تھانہ صدر سے ساز باز ہو کر ٹائوٹ محمدرمضان عرف ماناکے ذریعہ ان کے پٹرول پمپ پر شاپر میں چرس ڈال کر کمرے میں رکھوادی اور پولیس کا چھاپہ مرواکر فرضی وقوعہ بنا کر چرس برآمد کر کے ان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر305/18 منشیات ایکٹ 9-Cکے تحت درج کرلیا اس سے قبل بھی ہمارے سیاسی مخالفین پولیس سے مل کر جھوٹے مقدمات کا اندراج کرواچکے ہیں جو کہ دوران تفتیش جھوٹے ہونے پر خارج ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقوعہ کی ویڈیو پٹرول پمپ پر لگے ہوئے کیمروں میں موجود ہے جو کہ سائل نے بذریعہ کونسل عدالت میں پیش کر کے تمام حالات و واقعات پیش کیے جس پر عدالت نے ہمیں مقدمہ سے بری کر دیا اب پھر ملزمان نے پہلے والا ڈرامہ رچا کر فرضی وقوعہ بنا کر پولیس کی مدد سے جھوٹا منشیات کا مقدمہ درج کیا جو کہ سائل کہ اہل خانہ میں سے کسی کو بھی علم نہ ہے جس کی بے گناہی اور پولیس کے ساتھ سیاسی مخالفین کے روابط کے مضبوط ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں جس پر آر پی او ملتان نے ایس پی انوسٹی گیشن کو انصاف کی فراہمی کے لیے مقدمہ کی تفتیش کا حکم دیا پولیس تھانہ صدر نے تفتیش میں جانے کی بجائے راتو رات مقدمہ کا چالان بنا کر عدالت میں بھجوادیا انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ منشیات کے مقدمہ میں تفتیش کے تمام تقاضے پورے کر کے ان کی میرٹ پر تفتیش کر کے انہیں انصاف فراہم کیا جائے #