پی پی 123کے تحریک انصاف کے عہدیداروں کارکنان کا صوبائی حلقہ کی ٹکٹ بنیادی کارکنان کو جاری کرنے کا مطالبہ

ہفتہ جون 20:53

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پی پی 123کے تحریک انصاف کے عہدیداروں کارکنان نے صوبائی حلقہ کی ٹکٹ بنیادی کارکنان کو جاری کرنے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پیرمحل کے ورکرز راہنمائوں عہدیداران کا اہم اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد احسان ننھا سٹی صدر ، سٹی آفس پیرمحل میں منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے صوبائی راہنما میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ صوبائی راہنما سمیت تحصیل جنرل سیکرٹری قادر بخش گورایہ ، ضلعی صدر آئی ایس صابر علی جٹ ، چوہدری احسان ننھا سٹی صدر ،محمد طارق تحصیل صدر رکشہ یونین سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اجلاس میں الیکشن 2018کے موقع پر قومی وصوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران نظریاتی وپرانے کارکنان کو نظرانداز کرکے غیر متعلقہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا صوبائی حلقہ پی پی 122میں نازیہ راحیل ن لیگ کی امیدوار کو جبکہ پی پی 123سونیا علی رضا آزاد امیدوار کو ٹکٹ جاری کرکے پارٹی پالیسی کا مذاق اڑاکر حلقہ پی پی 89سابقہ او رموجودہ PP123کے ضمنی انتخاب میںپی ٹی آئی کے امیدوار رانا شفیق سے ٹکٹ واپس لے کر جن لوگوں نے پی ٹی آئی کا صفایا کرنے کی کوشش کی انہی لوگوں نے دوبارہ پی پی 123میں سونیا علی رضا کو ٹکٹ جاری کرکے صوبائی راہنما میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ جنہوں نے الیکشن 2013میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر فیصلہ کن کردار اداکرتے ہوئے پی پی 123میں پی ٹی آئی کی پہنچان کروائی اور تمام تر بنیادی احتجاجی تحریکوں میں جانی مالی اور کارکنان کے ساتھ حصہ لے کر پارٹی کے مورال کو بلند کیا میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ کی تحریک پر قائد عمران خان نے پی پی 123کا دورہ کرکے کارکنان کے حوصلے بلند کیے الیکشن 2018میں پی ٹی آئی کی الیکشن مہم اور ووٹ دینے کے طریقہ کاراور ممبر سازی میں پی پی 123کے کارکنان نے بھرپور حصہ لیا مگر ان تمام تر کاوشوں اور قربانیوں کے باوجود خفیہ ہاتھوں نے آزاد امیدار سوہنیا علی رضا کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ دلواکر کارکنان ممبران عہدیداران کے ارمانوں کا خون کردیا اور پی ٹی آئی کو دوبارہ ضمنی الیکشن کی طرح سازش کے تحت تباہ کرنے کی کامیاب سازش کو پایہ تکمیل کردیا چوہدری احسان ننھا سٹی صدر ، تحصیل جنرل سیکرٹری قادر بخش گورایہ ، ضلعی صدر آئی ایس صابر علی جٹ محمد طارق تحصیل صدر رکشہ یونین نے قائد عمران خا ن سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پی پی 123کا ٹکٹ صوبائی راہنما میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ کو جاری کیاجائے تاکہ کارکنان قربانیاں دینے والے لیڈرکو کامیاب کرواکر نیا پاکستان کی بنیاد میں اپنا کردار اداکرسکیں میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ صوبائی راہنما تحریک انصاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ کارکنان ورکرز ہی میرا سرمایہ ہے وہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر قائد عمران کی قیادت میں کھڑے ہیں ہم فرد واحد یا کسی شخصیت کے تابع نہیں وہ ورکرز کے ساتھ ہیں ورکرز کے ہرفیصلے کا احترام کریں گے میاں اختر جاوید ایڈووکیٹ نے سیاسی روایات کو بدلتے ہوئے تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا اور ورکرز پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا