سوات، مختلف واقعات وحادثات میں پانچ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق

خواتین سمیت دس افرا د زخمی

ہفتہ 23 جون 2018 20:53

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) سوات میں مختلف واقعات وحادثات میں پانچ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق ،خواتین سمیت دس افرا د زخمی ،ہسپتال ،منتقل تفصیلات کے مطابقمدین کے علاقہ شنکو میں اے موٹر کا ر جو مدین سے سواریاں لیکر ڈھیرئی بشیگرام جارہی تھی کہ اچانک ڈرائیور رحیم ولد حکیم سکنہ بانڈہ چیل سے بے قابو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں موٹر کا ر میں سوار مسماة گل پری زوجہ شیر ذادہ اور اعجاز ولد طور ساکنان ڈھیرئی بشیگرام جان بحق جبکہ سرور ولد جمعہ گل ،روبینہ زوجہ سرور اور بخت مینہ زوجہ گل عمبر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال مدین منتقل کردئے گئے موٹر کا رمیں خواتین کے گود میں موجود بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے زخمیوںکو فوری طبی امداد کے غرض سے مدین اور ضلع کے دیگر ہسپتالوںکو منتقل کردیا گیا ادھر دوسرا واقعہ تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں پیش آیا جہاں دو کمسن بہن بھائی نہر میں گر کر ڈوب گئے جن کی تلاش کے بعد کمسن بھائی پانچ سالہ حمزہ کی نعش ملی جبکہ چارسالہ عروج کو زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیاگیا تحصیل کبل کے ہی علاقہ ننگولئی میںتیسرا واقعہ پیش آیا جہاں موٹر کار تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوکر اُلٹ گیا موٹر کار میں سوار خواتین سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کے بعد سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی