اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 177 قصور سے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار ہاشم ڈوگر ک کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

ہفتہ جون 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 177 قصور سے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی اے کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل کے جسٹس طارق سلیم نے شیخ نے پاکستان تحریک انصاف سردار ہاشم ڈوگر کی اپیل پر سماعت کی اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ آفسر نے آئین کے آرٹیکل 63 ون جے کے تحت الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا ہے جبکہ اپیل کنندہ آرمی سے ریٹائیرڈ ہیں جسے جواذ بنا کر الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہیاپیل کنندہ کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو ریٹائرڈ ہوئے 3 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اپیل کنندہ نے استدعا کی کہ ایپلیٹ ٹربیونل ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن لڑنے کی اجازت دے عدالت نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل کنندہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے دیا ۔