لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل میں ن لیگی رانا حیات کے کاغذات نامزددگی کی منظور سے متعلق محفوظ

ہفتہ 23 جون 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے این اے 140 سے ن لیگی رانا حیات کے کاغذات نامزددگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر ٹریبونل نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے طالب حسین نکئی نے اپیل پر سماعت کی اپیل کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ رانا حیات نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے ظاہر نہیں کیے ہیں جبکہ رانا حیات کے خلاف ریٹرننگ افسر کو اعتراضات دائر کیے جسے مسترد کر دیا گیا اپیل کنندہ کے وکیل نے نشاندہی کی کہ ریٹرنگ نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کیے ہیں اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹریبونل ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دی.ہائیکورٹ کے اپلیٹ ٹربیونل نے نے فریقن کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔