پی پی 159 سے پی ٹی آئی کے امیدوار مراد راس کے کاغذات نامزدگی منظوری کے اپیل پر اپیلٹ ٹربیونل کا فریقین کو 25 جون کے لئے نوٹس جاری

ہفتہ 23 جون 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پی پی 159 سے پی ٹی آئی کے امیدوار مراد راس کے کاغذات نامزدگی منظوری کے اپیل پر اپیلٹ ٹربیونل نے الیکشن کمیشن، ، مراد راس سمیت دیگر فریقین کو 25 جون کے لئے نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹربیونل نے اپیل پر سماعت کی اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مراد راس نے کاغذات نامزدگی میں حقائق ظاہر نہیں کیے ہیں اپیل کنندہ کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ مراد راس دہری شہریت کے حامل ہیں اپیل کنندہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت مراد راس کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کلعدم قرار دے اپیلٹ ٹربیونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جون کو جواب طلب کر لیا ۔