مہمند ،مختلف واقعات میں ایک جواں سالہ لڑکا جاں بحق ، 3 زخمی

ہفتہ 23 جون 2018 20:57

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) ضلع مہمند مختلف واقعات میں ایک جواں سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی کے علاقہ غازی کور میں 15 سالہ انیس ولد رائیس خان کنویں میں واٹر پمپ ٹھیک کر رہا تھا کہ بجلی کی کرنٹ لگنے سے بیہوش ہو گیا۔

(جاری ہے)

جنہیں فوری طور پر پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا لیکن وہاں پر جاں بر نہ ہوسکا۔ جبکہ تحصیل صافی کے علاقہ قنداری بیان خیل میں موٹر سائیکل اور موٹر گاڑی کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں 2 بھائی سید اللہ اور رحیم اللہ ولد احمد سید شدید زخمی ہو گئے۔ جبکہ موٹر کار کا ڈرائیور محمد گل ولد شاہ رسول بھی زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کی غرض سے ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا۔