اسلامی نظام کے نفاذسے ہی معاشرہ خوش گوار اور امن و سکون کا گہوارہ بن سکتاہے، میاںمحمداویس

ہفتہ 23 جون 2018 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںمحمداویس نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کے نفاذسے ہی معاشرہ خوش گوار اور امن و سکون کا گہوارہ بن سکتاہے۔اورمعاشرے کو فتنہ و فساد اور کافرانہ سازشوں سے محفوظ ررکھنا ریاست اسلامیہ کا بنیادی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اخوت، مساوات کو ہر صورت میں قائم رکھا جائے، رواداری، برداشت اور باہمی الفت و محبت کے رشتے استوار کر کے اپنے ملک کو جنت نظیر بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے اندر لسانی، صوبائی،عصبیتوں کے دلفریب نعرے لگا کرنادیدہ قوتیںاپنے ناپاک مقاصد حاصل کرنے کے لیے پاکستانی عوام میں نفرت کے بیج بو کر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو قائم کرنا ہو گا اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہو گا، اگر مسلم امہ اعلیٰ وارفع مقصد پر متفق ہو جائے تو اس کی طاقت نا قابل تسخیر ہے ایسی صورت میں ہم اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جیسے برصغیر کے مسلمان متفق ہو متحد ہو کر اسلامی ریاست کے حصول میں کامیاب ہو ئے اور دنیا میں ایک نئی ریاست وجود میں آئی اسلامی جمہوریہ پاکستان اور یہ سب مسلمانوں کے اتحاد کا نتیجہ تھا۔

آج ہمیں اسی اتحاد کی ضرورت ہے اور اسلامی نظریات پر حاصل کیے گئے ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا نا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :