تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ ایسا اسلامی طوفان ہے جو باطلوں کو مٹا کر دم لے گا،جبک عوام سے ووٹ ہم نہیں اسلام کے نام پر وہ ہمیں دیںگے،چوہدری خالد تنویر

ہفتہ 23 جون 2018 20:57

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ ایک ایسا اسلامی طوفان ہے جو باطلوں کو مٹا کر دم لے گا،جبکہ عوام سے ووٹ ہم نہیں اسلام کے نام پر وہ ہمیں دیںگے،کیونکہ ہم نے اللہ کے احکامات کو اور اپنے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کے نام کو لے کر اس ملک میں اسلامی قانون کا نفاذ کرنا ہے،یہی ہماری ذمہ داری ہے جس کو ہم پورا کریںگے ان خیالات کااظہار تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 66سے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری خالد تنویر نے اپنے حلقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نہ ہم نے جھوٹ بولا نہ ہم جھوٹ بولیںگے اللہ کے احکامات پر چل کر اور اس پر عمل کر کے کسی کا کوئی مسئلہ نہیں رہتا کیونکہ وہی پوری کائنات کا رزاق ہے صرف ہم نے اللہ کے احکامات پر لوگوں سے عمل کروا کر اسی کی کتاب قرآن پاک جو پوری کائنات کا آئین اور قانون ہے اس کے مطابق کام کروانا ہے تاکہ کوئی باطل اور یہود مسلمانوں کے خلاف کوئی سازش نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محبت رسولﷺ کو آج تک مسلمانوں کے دل سے کوئی نہیں نکال سکا اور نہ ہی نکال سکے گا اور یہی ایک مسلمان کا ایمان ہے اور رہے گا اور اسی جذبے سے ہم پوری کائناب کا نظام تبدیل کر دیںگے جبکہ انشاء اللہ یہ انتخابات ہم نہیں ہمارے تمام مذہبی بھائی ملکر لڑیںگے اور ہم کامیاب ہوںگے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 25میں ہمارے امیدوار عرفان امیر بخاری سجادہ نشین دربار عالیہ رواتڑہ شریف ہیں،ہم نے اپنی انتخابی مہم ایک نئے اسلامی انداز میں شروع کی ہے جس میں ہمیں عوام کی مکمل سپوٹ حاصل ہے۔