ہمیں مزید پانچ سال مل جائیں تو نواب سرداراور وڈیرے عوام کے گھروں کے دروازوں پرجانے کے لئے مجبور ہو جائیں گے،میر سرفراز بگٹی

وہ دور چلا گیا جب علاقے کے ایک وڈیرہ انتخابات کے فیصلہ کیا کرتے تھے آج اللہ نے ہمیںایک جھوٹے پروپیگنڈے کیخلاف ہمیں سرخرو کیا ، سابق صوبائی وزیر داخلہ

ہفتہ جون 20:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمیں اگر مزید پانچ سال حکومت کرنے کے لئے مل جائیں تو نواب سرداراور وڈیرے عوام کے گھروں کے دروازوں پرجانے کے لئے مجبور ہو جائیں گے وہ دور چلا گیا جب علاقے کے ایک وڈیرہ انتخابات کے فیصلہ کیا کرتے تھے آج اللہ نے ہمیںایک جھوٹے پروپیگنڈے کیخلاف ہمیں سرخرو کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ میں کیس کی پیروی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آج ہمیں ایک جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے خلاف سرخرو کیا جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نوابزادہ شازین بگٹی اور نوابزادہ گہرام بگٹی سے یہ کہتا ہوں کے 25جولائی کو انتخابات میں مقابلہ کریں اس طرح کے بے بنیاد پروپیگنڈوں سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ دور چلا گیا جب انتخابات کے فیصلے علاقے کے وڈیرہ ، نواب یا سردار کیا کرتے تھے اب فیصلہ جمہوری انداز میں عوام کی پرچی کے ذریعے ہونگے اور عوام کے حقیقی نمائندے منتخب ہونگے انہوں نے کہا کہ کچھ تکنیکی بنیادوں پر میرے کاغذا ت کو نااہل کروایا گیا میں ان سے کہتا ہوں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے بجائے انتخابات میں لڑکر جیتا جائے انہوں نے کہا کہ اگر پانچ سال مزید حکومت کرنے کو ملے تو یہ نواب اور وڈیرے عوام کی چو کھٹ پر جانے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام نے جس طرح میرا استقبال سینکڑوں گاڑیوں میں کیا اس سے میرے سیاسی مخالفین کی بے چینی بڑھ گئی انہوں نے کہا کہ پی بی 10 پر نوابزادہ میر عالی بگٹی اور گہرام بگٹی سے مقابلہ ہو گا جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے میری انتخابی مہم سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔