عام انتخابات :کیبنٹ سب کمیٹی نے پنجاب بھر میں آئی جی پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی 38کروڑ کی ڈیمانڈ کی منظوری دیدی

ہفتہ 23 جون 2018 20:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) کیبنٹ سب کمیٹی نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے آئی جی پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی 38کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی منظوری دیدی ، ذرائع کے مطابق پولیس ڈیوٹی اور سکیورٹی اخراجات کی مد میں آئی جی پنجاب نے ابتدائی طور پر 38کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کیبنٹ سب کمیٹی میں بھجوائی تھی جسے منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی۔