سرکاری سکولوں میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں مبینہ بے ضابطگیوں اور تعمیراتی کاموں میں تاخیر کا نوٹس

چاروں اضلاع کے سی ای اوز کو ریکارڈ سمیت طلب

ہفتہ 23 جون 2018 20:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) سرکاری سکولوں میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں مبینہ بے ضابطگیوں اور تعمیراتی کاموں میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں اضلاع کے سی ای اوز کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا، گزشتہ روز سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی طرف سے سی ای اوز ایجوکیشن کو جاری مراسلہ میں اس حوالے سے سابقہ اور رواںمالی سال کی مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق ضلع کے سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ، نیشنل ایکشن پلان اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے جاری کروڑوں روپے کے فنڈز خرد برد کرنے کی اطلاعات ہیں ، یہی نہیں فنڈز لیپس ہونے سے بچانے کیلئے ایڈوانس ادائیگیاں کی جا رہی ہیں جس پر فیزیکل چیکنگ اور خصوصی آڈٹ کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاہم پہلے مرحلے میں سی ای اوز ایجوکیشن کو پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے ، محکمانہ ریکارڈ کی وصولی کے بعد خصوصی ٹیم مکمل سکروٹنی کر کے کارکردگی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کریگی ، جس کے تناظر میں ضلعی افسران کے خلاف تادیبی کاروائی بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :