سرگودھا سمیت ریجن بھر کے جانوروں کو لگنے والے انجکشنزانسانی پر استعمال کرنے کا انکشاف

ہفتہ 23 جون 2018 20:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) سرگودھا سمیت ریجن بھر کے جانوروں کو لگنے والے انجکشنزانسانی پر استعمال کرنے کا انکشاف، لائیو سٹاک نے ایلوپیتھی میڈیکل سٹوروں پر ایسے ممنوعہ انجکشنزکی فروخت کی تصدیق کر دی، سیکرٹری صحت پنجاب کی طرف سے سی ای اوز ہیلتھ کو اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ لائیو سٹاک کی تشکیل کردہ ٹیموں نے رواں سال کے دوران دو سو سے زائد میڈیکل سٹوروں پر چیک کئے جن میں سے 80فیصدسے زائد میڈیکل سٹوروں پر جانوروں کو لگنے والے ایسے ممنوعہ انجکشنز بھی پائے گئے جن کا استعما ل عام مریضوں پر کیا جا رہا ہے ، بالخصوص عطائی ڈاکٹرز اور نشہ کے عادی افراد ان انجکشنز کو استعمال کرتے ہیں، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سخت پابندی اور اس سلسلہ میں قبل ازیں جاری وارننگ کے باوجود یہ غیر انسانی فعل بدستور جاری ہے ، جس کا تدارک فوری ہونا چاہئے ، جس پر سیکرٹری صحت پنجاب نے ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈائون کر کے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :