بھکر،آئندہ عام انتخابات کیلئے تمام تر عمل کی شفاف تکمیل کے سلسلہ میں بھرپور معاونت فراہم کی جائے،سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت

ہفتہ 23 جون 2018 20:59

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ضلع میں سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے تمام تر عمل کی شفاف تکمیل کے سلسلہ میں بھرپور معاونت فراہم کی جائے ۔انہوں نے یہ ہدایت سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان کیساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی ۔اس موقع پر اے ڈی سی جی کریم بخش بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے سربراہان محکمہ جات کو تاکید کی کہ متعلقہ دائرہ کار کے انتظامی امور کی احسن تکمیل کیلئے کارکردگی کا عمدہ معیار برقرار رکھا جائے اور فلاح عامہ کیلئے جذبہ خدمت کے تحت پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دیتے ہوئے گورننس کے بنیادی اصولوں کی کامل پیروی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل کے بلاتاخیر حل کے ذریعے عوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔اجلاس کے دوران سرکاری محکموں کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی تفصیل اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :