ٹھٹھہ: پانی کے بحران کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج

جام واہ کے ذیلی شاخوں میں پانی کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے پانی کا بحران ختم کرکے کاشتکاروں کو مزید نقصان سے بچایا جایا، مظاہرین کا مطالبہ

ہفتہ 23 جون 2018 20:59

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پانی کے بحران کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جام برانچ سے جاری ہونے والی ہالکی مائنر، سمکی، تارکی، ناری چھچھ، نئیں واہ سمیت دیگر ذیلی شاخوں میں گذشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف کاشتکاروں نے گل محمد میمن، ابراہیم، گلشیر، آصف شاہ، حاجی امام بخش، گل حسن ودیگر کی قیادت میں گجو میں احتجاج کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سے مذکورہ ذیلی شاخوں میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث ہزاروں ایکڑ ایراضی پر مشتمل ان کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس کے باعث کاشتکاروں کو شدید مالی نقصان ہوا ہے جبکہ حال ہی میں کاشت کی گئی ان کی چاول کی فصلیں بھی سوکھ رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پانی کی مسلسل بندش کے باعث نہروں میں ریت اڑ رہی ہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ جام واہ کے ذیلی شاخوں میں پانی کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے پانی کا بحران ختم کرکے کاشتکاروں کو مزید نقصان سے بچایا جایا۔

#

متعلقہ عنوان :