سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے مایوس ہوچکے ہیں انتخابات میں انکے امیدواروں کو مسترد کر دینگے، سردار وزیر علی خان جتوئی

دس سالوں سے اقتدار کا مزہ لوٹنے والوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا پیپلز پارٹی کا عوام کڑاا حتساب کرینگے ، آزاد امیدوار حلقہ 207سکھر

ہفتہ 23 جون 2018 21:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ 207 سے آزاد امیدوار سردار وزیر علی خان جتوئی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے مایوس ہوچکے ہیں انتخابات میں انکے امیدواروں کو مسترد کر دینگے گزشتہ دس سالوں سے اقتدار کا مزہ لوٹنے والوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا پیپلز پارٹی کا عوام کڑاا حتساب کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی شہر کے علاقے کوٹ جان اللہ شاہ ، چھوہارا منڈی کے گاؤں حضور بخش جتوئی ،گوٹھ خانن ماچھی ،ٹنڈرو ودیگرعلاقوں میں کارنر میٹنگ اور تعزیتوں کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ شہیدوں کے نام پر ووٹ لیکر عوام کو بھول جانے والے اب کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں اقتدار میں رہ کر بھی پیپلز پارٹی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات تک فراہم نہ کرسکی عوام ان سے پوچھے کہ انہوں نے سکھر اور روہڑی کے لیے کیا کیا وزیر علی خان جتوئی نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی کر پشن اقربا پروری کی وجہ سے سندھ کے دیہی و شہری علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں پرانے شکاری نیال جال لیکر پھر عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے نکلے ہیں عوام اب شہیدوں کیانام پر مزید بے وقوف نہیں بنے گے پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی نہیں بلکہ زرداری لیگ میں تبدیل ہوچکی ہے سندھ کے عوام نے ہوش کے ناخون لیے توپھیر عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔

#