سکندرآبادسوراب، انتخابات میں دین دوست قوتوں کی کامیابی یقینی ،ابراہیم لہڑی

جمعیت علماء اسلام سے خائف عناصرکی سازشیں ناکام ہوچکی،عوام کوفرسودہ استحصالی قوتوں کے چنگل سے نکال کر باعزت شہری کادرجہ دلاناچاہتے ہیں ،پی بی 36 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کا عوامی اجتماعات سے خطاب

ہفتہ 23 جون 2018 21:06

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پی بی 36سکندرآبادسوراب گدرسے متحدہ مجلس عمل کے امیدوارحافظ محمدابراہیم لہڑی نے کہاہے کہ انتخابات میں دین دوست قوتوں کی کامیابی یقینی ہے ،حلقے سے جمعیت علماء اسلام کی موثرقوت سے خائف عناصرکی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں،ہم ایک ہیں اوران شا ء اللہ ایک ہی رہیںگے سکندرآبادکے تمام اکابرین اور جانثارکارکن جماعت کی کامیابی کے لئے متحدہوکر بھرپورتیاریوں میں مصروف عمل ہیںان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی ان شاء اللہ فتح ہماری ہے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے گدرمیں جے یوآئی سوراب کے امیرمولانامحمداسماعیل قمبرانی سے ملاقات کے دوران بات چیت اورحلقے کے مختلف علاقوں میں منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قبل ازیںپی بی 36سکندرآبادگدرسے متحدہ مجلس عمل کے امیدوارحافظ محمدابراہیم لہڑی الیکشن مہم کے سلسلے میں جے یوآئی سوراب کے امیرمولانامحمداسماعیل قمبرانی سے تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی مشاورت سے گھرگھرآگاہی کے حوالے سے موثرلائحہ عمل اورانتخابات کی تیاریوں کومزیدتیزکرنے پراتفاق کیاگیاانہوںنے سُرخ سوراب زبرگدر اوردوردرازپہاڑی علاقوں،چُرک ،خل بھٹ پھشک کابھی دورہ کیااورمقامی اکابرعلماء کرام کارکنان اورعوام سے ملاقات کی اس موقع پرلوگوں نے اپنی جانب سے بھرپورحمایت کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ مذکورہ علاقوں کو ہردورمیں نظراندازکیاگیاہے مختلف ادوارمیں نمائندوں نے ہمیں طفل تسلیوںکے زریعے دھوکہ دیکرکامیاب ہونے کے بعدپھرپلٹ کرہماری خبرنہیں لی ،یہاں سے منتخب نمائندوں کی امتیازی پالیسی کی وجہ سے آج لوگ زندگی کی تمام بنیادی ضروریات سے محروم پسماندگی کی عبرتناک تصویربنے ہوئے ہیںان کی امیدیں علماء کرام سے ہی وابسطہ ہیں جوحقیقی معنوں میں عوام کے خیرخواہ اورخدمت گارہیں ان شاء اللہ متحدہ مجلس عمل کے امیدواروںکوبھاری اکثریت سے کامیاب کرکے دانستہ پسماندہ رکھنے والے قوتوں سے چھٹکاراحاصل کریں گے ،انہوںنے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کی صالح اورامانت دارقیادت قوم کومایوس نہیں کرے گی ،ہم دعوے اورنمائش کے بجائے عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں عوام کواندھیروں میں رکھنے والوں کومایوسی ہوگی حلقے کی عوام اب باشعورہوچکی ہے وہ ظاہری چمک دمک دھونس دھمکی اورلالچ کے بدلے اپنے مستقبل کومزیدتاریک رکھنے پرتیارنہیں سکندرآبادکے غیورباسی روایتی اجارہ داری نظام کے بجائے ایک ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں اجتماعی ترقی خوشحالی امن روزگارتعلیم اورزندگی کی دیگربنیادی ضروریات بلاامتیازحاصل ہو متحدہ مجلس عمل ایک واضح منشورکے تحت انسانوںکوفرسودہ استحصالی قوتوں کے چنگل سے نکال کرایک باعزت شہری کادرجہ دلاناچاہتی ہے جسے بغیرکسی احسان کے آئین کی روشنی میں تمام حقوق حاصل ہو۔