ڈی سی لاہور کامیانی صاحب قبرستان میں جاری احاطوں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے قبرستان کا دورہ

ہفتہ 23 جون 2018 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے میانی صاحب قبرستان میں جاری احاطوں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے میانی صاحب قبرستان کا دورہ کیا۔ اس موقع میانی صاحب قبرستان کے انچارج اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اے سی سٹی لاہور عبداللہ خرم نیازی نے ڈی سی لاہور کو اپریشن کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ اب تک53احاطوں کی دیواروں کو گرا دیا گیا اور ان کا قبضہ ختم کروادیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہفتہ تک تمام اپریشن کو مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تجاوزات کے خلاف اپریشن میں تمام محکمے اپس میں رابطہ میں ہیں۔ ملبہ کو بھی فوری طور پر ہٹایا جا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :