Live Updates

نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری مسلم لیگ(ن) کی حکومت پر مہربان ہوگئے

ن لیگ کی رہنما، سابق وزیر خرانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئر پرسن تعینات کر دی گئیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جون 2018 20:01

نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری مسلم لیگ(ن) کی حکومت پر مہربان ہوگئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری مسلم لیگ(ن) کی حکومت پر مہربان ہوگئے ہیں۔ ن لیگ کی رہنما، سابق وزیر خرانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئر پرسن تعینات کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی نگران حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما اور سابق وزیر خرانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چیئر پرسن تعینات کر دیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے نگران حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب سے عائشہ غوث پاشا کی مذکورہ عہدے پر تقرری روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی خاتون راہنما عدلیب عباس نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کو ایک خط بھی تحریر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ایک امدادی ادارہ ہے جو ضرورت مند شہریوں کی مالی امداد کرتا ہے۔ مذکورہ ادارے کی وائس چیئرمین عائشہ غوث پاشا چونکہ سابق وزیر خزانہ رہی ہیں۔ ان کی تعیناتی سے آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ان کی تعیناتی کو روکا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات