مسلم لیگ (ن) کاناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے پر غور ‘ ذرائع

اقدام چوہدری نثار کیلئے پارٹی دروازے کھلے رکھنے کے تناظر میں ہے،آپشن کھلا رکھنے کی حتمی منظوری نواز شریف دینگے

ہفتہ جون 21:22

مسلم لیگ (ن) کاناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں امیدوار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) پارٹی سے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں امیدوار نہ لانے پر غور کر رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم (ن) لیگ کا یہ اقدام چوہدری نثار کے لیے پارٹی دروازے کھلے رکھنے کے تناظر میں ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری نثار کے لیے پارٹی دروازے کھلے رکھنے کی تجویز شہباز شریف اور سینئر پارٹی رہنمائوں نے دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف چوہدری نثار کے لیے آپشن کھلا رکھنے کی حتمی منظوری دیں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ چوہدری نثار کو درخواست نہ دینے کے باعث پارٹی ٹکٹ جاری نہیں ہو گا لیکن نواز شریف حتمی فیصلے سے قبل پرویز رشید کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ چوہدری نثار نے بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر براہ راست تنقید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ چوہدری نثار قومی اسمبلی اورپنجاب اسمبلی کے دو ،دوحلقوں سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔