برابری پارٹی پاکستان قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 15حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے گی

ہفتہ 23 جون 2018 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) برابری پارٹی پاکستان نے الیکشن 2018ء میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ،الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کومنظور کرچکا ہے ۔برابری پارٹی پاکستان ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 15 حلقوں سے جنرل الیکشن میں حصہ لے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد لاہور سے قومی اسمبلی کے 2حلقوں این اے 131 ،132 اور کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این ا ے 246 لیاری سے جنرل الیکشن میںحصہ لے رہے ہیں جبکہ راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62سے غلام مصطفی،جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 سے سید علی عباس،این اے 78نارووال سے ابوزر خالد،این اے 110 فیصل آباد سے ایم ندیم پاشا،این اے 121 شیخوپورہ سے محمد عثمان اور این اے 133لاہور سے نعمان حسین قریشی پارٹی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے جبکہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقوں پی پی 50 نارووال سے نجم الحسن ، پی پی 54گوجرانوالاسے مسز مدثر اقبال،پی پی 63 نوشہرہ ورکاں سے نثار احمد بزمی اور پی پی 136 مرید کے سے ذوہیب احمدجبکہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7شکار پور سے زیب الرحمان مہر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 28 کوئٹہ سے محمد عالم کاسی پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا جاچکا ہے ان کا تعلق مڈل کلاس اور محنت کشوں سے اور یہ اپنے حلقہ انتخاب میں معروف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نوجوانوں کی کثیر تعداد انہیں ووٹ ڈالے گی تاکہ یہ منتخب ہوکر اسمبلیوں میں اپنے حقوق کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی میں شریک ہوں ۔