بلوچستان کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 23 جون 2018 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) بلوچستان کی بیورو کریسی میں آئندہ چند روز میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جن میں چند ایک کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ،ایڈیشنل سیکرٹری ،ڈپٹی سیکرٹری اور ڈی جیز کی لسٹ تیار ہوگئی ہے ،اور ان میں وہ افسران بھی شامل ہیں جو گزشتہ پانچ سا ل سے لیکر 8سال تک اہم پوسٹوں پر تعینات رہے ہیں،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ذرائع کے مطابق افسران کے تبادلوں کی فہرست تیار کرلی گئی اور نگراں وزیراعلی بلوچستان کو پیش کی جائے گی جن کی منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :