قلعہ عبداللہ ،گلستان کے علاقے سیگی میں مسلح افراد کی فائرنگ ایک نوجوان قتل ،ملزمان فرار

ہفتہ 23 جون 2018 21:42

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) گلستان کے علاقے سیگی میں مسلح افراد کی فائرنگ ایک نوجوان کو قتل کردیا ملزمان فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گلستان کے علاقے سیگئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نصیب اللہ ولد گلاب شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ورثاء کے حوالے کردی مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔