حنیف عباسی کی جیت کیلئے دن رات ایک کردینگے، خالد بٹ

جس کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملا ہے عوام اسے ہی بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے ، ممبر کینٹ

ہفتہ جون 21:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنماوممبر کینٹ وبورڈچکلالہ الحاج خالد بٹ نے کہا ہے کہ الیکشن میں حنیف عباسی کی جیت کیلئے دن رات ایک کردینگے ویسے بھی جس کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملا ہے عوام اسے ہی بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے چکلالہ کینٹ اور راولپنڈی شہر میں حنیف عباسی نے گزشتہ الیکشن ہارنے کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کا م کرائے ہماری تمام ترتوانیاں انہیں کامیاب کرانے میں صرف ہونگیں کیونکہ ان کی جیت ہی راولپنڈی کی تعمیر وترقی کی جیت ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے گلستان کالونی میں مسلم لیگی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کی الحاج خالد بٹ نے کہا کہ میٹروبس منصوبہ جو شہبازشریف کا راولپنڈی کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے اسے حنیف عباسی نے اپنی نگرانی میں بروقت مکمل کرایا اسی طرح کارڈیالوجی سنٹر اور یورالوجی سنٹر بھی ان کی راولپنڈی سے محبت اور عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کے مقابلے میں جو بھی آئے گا اورکود کو جتنا بڑا مرضی سیاستدان سمجھے وہ شکست سے دوچار ہوگا کیونکہ عوام کارکردگی کوووٹ دیتے ہیں اور کارکردگی صرف مسلم لیگ ن اوراس کے امیدواروں کے پاس ہی ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ایک بار پھر حکومت بنائیگی۔