Live Updates

25جولائی کا سورج چوہدری نثارعلی خان کی فتح کیساتھ طلوع ہوگا ،ملک لیاقت حسین

ہم کل بھی چوہدری نثارکیساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں، چیئرمین یو سی 90

ہفتہ 23 جون 2018 21:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) یونین کونسل90چک جلال دین کے چیئرمین ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ 25جولائی کا سورج چوہدری نثارعلی خان کی فتح کیساتھ طلوع ہوگا ہم کل بھی چوہدری نثارکیساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں چک جلال دین کے عوام اپنے محسن چوہدری نثارعلی خان کیساتھ ہر حال میں کھڑے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مرکزی آفس میرحیدرکالونی میں مسلم لیگی وکروں سے نکالی جانیوالی ریلی کے انتظامات کے سلسلے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ چوہدری نثارنے جتنے ترقیاتی کام اپنے حلقے میں کرائے ان کے مقابلے پی ٹی آئی کے غلام سرورخان سمیت کو ئی بھی آجائے شکست اس کا مقدر بنے گی یہ حلقہ کل بھی چوہدری نثارکاتھا اورآئندہ بھی انہی کا رہے گا الیکشن میں عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات