پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے حکومت میں آئے گی ، آئندہ وزیر اعظم بلاو ل بھٹو زرداری ہونگے، شاہد اللهایڈووکیٹ

ہفتہ جون 21:44

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) پیپلز لائزز فورم گلگت بلتستان کے نائب صدر شاہد اللهایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے حکومت میں آئے گی اور بلاو ل بھٹو زرداری پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم ہونگے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوجاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے پارٹی کے درینہ اور نظریاتی کارکنوں کو ٹکیٹیں دی ہے جب کہ تحریک انصاف نے اپنے پارٹی کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگا کر دوسرے پارٹیوں سے آنے والے موسمی پرندوں کو ٹکٹ دیکر ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف اب سرمایہ داروں اور موسمی پرندوں کی جماعت بن چکی ہے ۔

تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جماعت نے 85فیصدٹکٹیں لوٹوں کو دی ہے تو دوسری طرف ملک میں نوجوانوں کو نیاپاکستان کا خواب دیکر ٹکٹیں پھر سے نوجوانوں کی بجائے پرانے چہروں کو دیا ہے ۔ وفاق میں پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے نظریاتی کارکنوں ، نوجوانوں ، خواتین سمیت دیگر مذہب کے جیالوں کو پارٹی ٹکٹیں دی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے مسلم لیگ ن کے کالے قانون آڈرر 2018کو معطل کر کے گلگت بلتستان کی عوام کا دل جیت لیا ۔ عدلیہ کے تاریخی فیصلے کے بعد خطے کے عوام میں خوشی کی لہر ڈوری ہے ۔