گلگت بلتستان حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، انجینئر حسین علی

ہفتہ 23 جون 2018 21:44

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت ڈویژن کے جنرل سیکرٹری انجینئر حسین علی نے کہا ہے کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ نے آڈرر 2018کو معطل کر کے عوامی جذبات کی ترجمانی کی ۔

(جاری ہے)

عدلیہ کے تاریخی فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے کے بعد اب وزیر اعلی گلگت بلتستان کو اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے منصب سے استعفیٰ دیکر گھر چلے جانا چائیے ۔

حفیظ الرحمن نے خطے کے عوام کو تین سال تک مسلسل اندھیرے میں رکھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرڈر 2018میں تمام اختیارت وزیر اعظم پاکستان کے پاس موجود تھے ۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کو چاہیں تھا کہ وہ نئے آرڈر کی بجائے 2009کے آرڈر میں ترمیم کرتے یا سرتاج عزیز کی سفارشات پر عمل درآمد کرواتے مگر حفیظ الرحمن نے خطے کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کیا عوام اس کا جواب آنے والے الیکشن میں ضرور دینگے ۔