سی ڈی اے نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے زون3 زون تھری کے علاقہ جات میں نجی اراضی پرکسی بھی قسم کی تجارتی ورہائشی تعمیرات کو مکمل غیرقانونی قراد یا

تعمیرات پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 23 جون 2018 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے زون3 زون تھری کے علاقہ جات بشمول بنی گالہ،لکھوال،کوٹ ہتھیال،نورپورشاہاںشاہ اللہ دتہ وغیرہ میں موجودنجی اراضی پرکسی بھی قسم کی تجارتی ورہائشی تعمیرات کو مکمل طور پر غیرقانونی قراد یتے ہوئے تعمیرات پر پابندی عائد کردی ہے۔

گزشتہ روز سی ڈی اے کے شعبہ ریجنل پلاننگ کی جانب سے جاری پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عوم الناس کو ان کے اپنے مفاد میں مطلع کیاجارہا ہے کہ زون تھری میں موجودتمام علاقہ جات میں نجی اراضی پر کسی بھی قسم کی تعمیرات مکمل طور پر غیرقانونی اورقابل سزا جرم ہے۔پبلک نوٹس میں کہاگیا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ڈویلپرزفوری طور پر تعمیر مذکورہ زون میں واقع علاقوں میں کی جانے والی مزید تعمیرات کو روک دیںبصورت دیگر غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ڈویلپرزاورافراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں شعبہ ریجنل پلاننگ نے آئیسکو ،سوئی ناردن گیس اور پی ٹی سی ایل کوبھی بذریعہ نوٹس آگاہ کیاہے کہ سی ڈی اے،وفاقی کابینہ اور اعلی عدالتوں کے فیصلے کی روشنی میں سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر مذکورہ زون میں غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں میں ملوث اور گھریلو اورکمرشل پراجیکٹس کیلئے بجلی،گیس ،ٹیلی فون سمیت دیگر یوٹیلٹی کنکشنز فراہم نہ کریں۔نوٹس میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ان علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوںمیں ملوث لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کابھی آغاز کیاجارہاہے۔ذیشان کمبوہ۔

متعلقہ عنوان :