قومی مشران مہمندکا انتظامی معاملات اور ترقیاتی عمل میں بہتری کا خیر مقدم

ہفتہ 23 جون 2018 21:46

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) قومی مشران مہمند نے کہا ہے کہ انتظامی معاملات اور ترقیاتی عمل میں بہتری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ موجودہ ڈپٹی کمشنر محمد واصف سعید نے بطور پولیٹیکل ایجنٹ تعیناتی کے فوری بعد اہم معاملات پر ہنگامی اقدامات اُٹھائے۔ سول انتظامیہ کو عوامی خادم بنایا۔ رشوت اور معاشرتی برائیوں کے خلاف بند باندھ دیا۔

ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی کے قومی مشران ملک حاجی امیر نواز خان، ملک صاحب داد، ملک اجمل کدی خیل، ملک نذیر سلطان خیل، ملک غلام نبی، ملک حاجی شاہی گل، ملک حمزا خان، ملک جہانگیر خان، ملک فاروق نثار و دیگر نے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ قبل پولیٹیکل ایجنٹ محمد واصف سعید نے چارج سنبھالا تو فوری طور پر اہم اور ضروری مسائل پر قومی مشران اور عوامی مشاورت سے عملی اقدامات اُٹھائے۔

(جاری ہے)

طلباء کے ڈومیسائل اور عام لوگوں کے شناختی کارڈز پر وصول ہونے والا ٹیکس ختم کر دیا۔ اور اس کے بعد مہمند میں وصول ہونے والا خوراکی اور غیر خوراکی اشیاء پر ٹیکس بھی ختم کیا۔ جس سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی سی مہمند محمد واصف سعید ایک غیر جانبدار اور غریب لوگوں کے ساتھ ہمدردی رکھنے والا آفیسر ہے۔ انہوں نے انتظامی اور دیگر دفاتر سے رشوت کا خاتمہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کو میرٹ کے مطابق بنایا انہوں نے کہا کہ دو ماہ بعد ان کے تبادلے کیلئے سیاسی اتحاد کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

اپنے سیاسی فائدے کیلئے ڈی سی مہمند کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قبائلی ضلع مہمند کے عوامی مفاد کیلئے ڈی سی مہمند کو طویل خدمت کا موقع دیا جائے۔ کیونکہ ایک غیر سیاسی اور غیر جانبدار آفیسر کی موجودگی میں مہمند قوم کے مسائل جلد حل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :