باجوڑ کے خوانین کا پری پول یگنگ کا باقاعدہ آغاز،مراعات کے ذریعے ہمدردیاں خریدنے کی غلیظ کوشش ،حاجی سردار کا اجتماع سے خطاب
ہفتہ 23 جون 2018 21:46
(جاری ہے)
اپنے دور اقتدار میں بھی انہوں نے اپنے حلقے کے لوگوں کو سبز باغ دکھائے تھے لیکن ان میں سے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ وہ شروع نہ کرسکا۔
موصوف نے اپنے دور میں باجوڑ کے لئے میڈیکل کالج اور انجینئرنگ یونیورسٹی تک منظور ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن جب میں نے موجودہ گورنر سے ان کالجوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ نہ تو باجوڑ کے لئے کسی میڈیکل کالج کی منظوری ہوچکی ہے اور نہ یہ بات میرے علم میں ہے۔حاجی سردار خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن کمیشن سے بھرپور مطالبہ کرتی ہے کہ کمپین کے دوران اس طرح کے اونچھے ہتکھنڈوں کا بھر پور نوٹس لے کیونکہ نہ صرف یہ کہ اس طرح کی سرگرمیاں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایلیکشن کمیشن کی صاف اور شفاف ایلکشن کے انعقاد بپر بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اس کا صحیح استعمال ہونا چاہئے۔انہوں نے مخالف امیدواروں کے اس پروپیگنڈے کو بھی یکسر مسترد کیا کہ ووٹ ایک دنیاوی چیز ہے اور اخروی زندگی سے اس کا کوئی تعلق نہی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے ووٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا اور کسی ایسے شخص کو ووٹ دیا جو کہ صادق اور امین نہیں تھا تو اس سے سرزد گناہوں میں ہم بھی برابر کے شریک ہوں گے کیونکہ یہ لوگ ہمارے ڈالے گئے ووٹوں کے نتیجے میں وہاں تک پہنچ جاتے ہیں۔جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حاجی سردار خان نے مزید کہا کہ جس طرح اسلامی تاریخ میںپہلے بیعت کا ایک تصور تھا آج وہ ووٹ کے شکل میں تبدیل ہوچکا ہے لہذا عوام سے التجا ہے کہا اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے صادق اور امین قیادت کو ووٹ دیں جو صرف اور صرف جماعت اسلامی کے پاس موجود ہے۔پاناما لیکس میں جماعت اسلامی کے علاوہ ہر پارٹی کے لیڈران کا نام آیا ہے لیکن الحمداللہ جماعت اسلامی کا دامن اس قسم کے داغوں سے پاک ہے۔انہوں نے مزید کہا مجھے پختہ یقین ہے کہ جماعت اسلامی باجوڑ کے دونوں حلقوں پر کلین سویپ کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.