اے این پی اقتدار میں آ کر عوام کے بہتر معیار زندگی پر خصوصی توجہ دے گی،شگفتہ ملک

ہفتہ جون 21:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی جائنٹ سیکرٹری شگفتہ ملک نے کہا ہے کہ اے این پی اقتدار میں آ کر عوام کے بہتر معیار زندگی پر خصوصی توجہ دے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 24اور پی کی59چارسدہ میں خواتین کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر بیشتر خواتین نے اے این پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ، شگفتہ ملک نے انہیں سرخ سکارف پہنائے اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی نے اپنے انتخابی منشور میں عوام کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی کو اولیت دی ہے جبکہ خصوصاً خواتین کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے جامع پروگرام بھی پیش کیا ہے ، انہوں نے اجلاس میں شریک تمام خواتین میں اے این پی کے انتخابی منشور کی کاپیاں بھی تقسیم کیںاور کہا کہ سابق حکومت میں خواتین کو یکسر نظر انداز کیا گیا جس سے معاشرہ استحصال کا شکار ہوا ، انہوں نے کہا کہ اے این پی صنفی امتیاز کے بغیر خواتین کی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور حکومت میں آ کر تمام شعبوں میں خواتین کو برابری کی بنیاد پر حقوق دے گی ، انہوں نے الیکشن میں خواتین کی بھرپور شرکے یقینی بنانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ عوام خصوصاً خواتین اپنی آئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے اے این پی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :