پاک سر زمین پارٹی کی عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ زور وشور سے جاری

ہفتہ 23 جون 2018 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کی جانب جنرل الیکشن کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ زور وشور کے ساتھ جاری ہیں اور اس سلسلے میں پی ایس پی کے تحت پی ایس 106 میں پی آئی بی ٹاؤن یوسی 20B کرنال کالونی کے آفس پر کراچی ڈویژن کے سنئیر جوائنٹ سیکرٹری جمیل الرحمان صدیقی نے علاقے کے معززین ملاقات کی پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال کا پیغام دیا انہیں الیکشن میں PSP کے انتخابی نشان ''ڈولفن'' کو ووٹ ڈالنے اپیل کی اس موقع پر این اے کمیٹی پی ایس کمیٹی 106 کے انچارج محمد حسین، یوسی صدر و اراکین کمیٹی موقع پر موجود تھے۔

اسی طرح پی ایس 106 میں پی آئی بی ٹاؤن یوسی 20B کرنال کالونی کے آفس پر کراچی ڈویژن کے سنئیر جوائنٹ سیکرٹری جمیل الرحمان صدیقی نے علاقے کے معززین ملاقات کی پی ایس پی کے چئیر مین مصطفی کمال کا پیغام دیا انہیں الیکشن میں PSP کے انتخابی نشان ''ڈولفن'' کو ووٹ ڈالنے اپیل کی اس موقع پر این اے کمیٹی پی ایس کمیٹی 106 کے انچارج محمد حسین، یوسی صدر و اراکین کمیٹی موقع پر موجود تھیجبکہ پی ایس 93 ملیر ٹاون یوسی 5 کے علاقے اردو نگر نزد پانی والے بابا پر عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ڈیویزن ممبر رانا طارق اور مظہر مقصود اور ملیر ٹاون صدر آصف شہریار اور دیگر اراکین کمیٹی نے شرکت کی اسی طرح پی ایس 99 میں پی ایس پی کے تحت یو سی 31 جنیجو کالونی میں کارنر میٹنگ کی جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی جبکہ پی ایس 112میں پی ایس پی کے ٹاؤن کے تحت مشرف کالونی میں کارنر میٹنگ اور پی ایس 114، پی ایس 119پی ایس120 سائٹ ٹاؤن،قصبہ علی گڑھ ٹاؤن اور پاک کالونی ٹاؤن کے زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید اور سابق رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین نے کہا کہ پی ایس پی کراچی سمیت سندھ بھر کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے عوام کو بلا امتیاز رنگ و نسل برابری کی بنیاد پر جائز حقوق دلوانا پی ایس پی کی جدوجہد کا اصل مقصد ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پی ایس 119 میں پی ایس پی قصبہ علیئگڑھ ٹاؤن یوسی 11میں قصبہ علیئگڑھ ٹاؤن نائب صدر محمد خالد شیخ نے عوام کو پی ایس پی کے اغراض ومقاصد سے آگا ہ کر رہے ہیں۔