کراچی کا 85 فیصد پیسہ پیپلز پارٹی والوں کی جیبوں میں جاتا ہے،میئر کراچی وسیم اختر

ہفتہ جون 21:52

کراچی کا 85 فیصد پیسہ پیپلز پارٹی والوں کی جیبوں میں جاتا ہے،میئر کراچی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا ہے اور اب کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ کراچی کا 85 فیصد پیسہ سندھ کے نام پر پیپلز پارٹی والوں کی جیبوں میں جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو نذیر حسین کڈنی سینٹر میں بلدیہ عظمیٰ کے 13 بڑے ہسپتالوں میں ادویات تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ جس حالت میں مجھے سارے محکمے ملے تھے اس میں ہیلتھ کا ڈیپارٹمنٹ بہت ہی بری حالت میں تھا۔

ہسپتالوں کی انتہائی بری حالت ہے، دوائیاں خریدنے کے بعد بھی ہسپتالوں سے غائب ہو جاتی ہیں لیکن ہم نے اس کے لیے کمیٹیاں بنائی ہیں۔ اب دوائیوں کی پیکنگ پر "ناٹ فار سیل" کی سٹیمپ بھی لگے گی۔ 70 فیصد دوائیاں ہسپتالوں میں پہنچ گئی ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ اب کچرے اور صاف پانی کی طرف دیکھنا ہے اس کو بہتر بنانا ہے۔ 2 سال سے وزیراعلیٰ صرف آسرے دے رہے ہیں۔