پی آئی اے کو 9 ماہ میں 41 ارب روپے کا خسارہ

ہفتہ 23 جون 2018 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) قومی ایئر لائن کی ناقص حکمت عملی کے باعث خسارے میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا۔ پی آئی اے کو 9 ماہ کے دوران 41 ارب 25 کروڑ سے زائد کا خسارہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو پچھلے سال کی نسبت پونے 7 ارب سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران پی آئی اے کو 41 ارب 25 کروڑ سے زائد کا خسارہ ہوا۔

مالی نتائج رپورٹ کے مطابق نقصان کی 3 بڑی وجوہات رہیں۔

(جاری ہے)

9 ماہ کے دوران روپے کی قدر 6 فیصد گرنے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا۔اسی عرصے کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں 22 فیصد اضافے سے پی آئی اے کو نقصان ہوا جبکہ پی آئی اے کے ریونیو میں صرف 4.4 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق غیر ضروری اخراجات میں پونے 2 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ خسارہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ادارے کو مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :