بلدیہ وسطی میں برساتی نالوں کی خصوصی صفائی مہم کا آغاز

ہفتہ 23 جون 2018 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے برساتی نالوں کی خصوصی صفائی مہم کا آغاز کردیا۔ افرادی قوت کے ساتھ ہیوی مشینری کا استعمال۔

(جاری ہے)

صفائی مہم کا مقصد مون سون برسات کے موقع پر عوام کو ناگہانی صورتِ حال سے دوچار ہونے سے بچانا ہے۔مذکورہ صفائی مہم ۲۲249اور ۲۳? جون کی درمیانی شب شروع کی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان ہاشمی نے بتایا کہ اس خصوصی صفائی مہم کا بنیادی مقصد برساتی نالوں کی صفائی ہے تاکہ بارشوں کے دوران یہ نالے اوور فلو نہ ہوجائیں اور گھروں میں بارش اور سیوریج کا پانی نہ بھر جائے۔

متعلقہ عنوان :