اسلحہ لائسنس کی تجدید اور کمپیوٹرائزیشن کا آخری موقع او ر31 دسمبر تک آخری توسیع ، اعلامیہ

ہفتہ 23 جون 2018 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) سیکریٹری داخلہ حکومت سندھ نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ اسلحہ لائسنس کی تجدید اور کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں 31 دسمبر 2018 تک توسیع کردی گئی ہے۔اپنا مینوئل آرمز لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کے لئے متعلقہ ڈی سی آفس یا ہوم ڈپارٹمینٹ گورنمنٹ آف سندھ سے 31 دسمبر 2018 سے پہلے پہلے رجوع کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر 2018 تک مینوئل آرمز لائسنس رجسٹرڈ نہ کرانے کی صورت میں مینوئل آرمز لائسنس منسوخ کیے جائیں گے اور اس پر درج اسلحہ ضبط کیا جائے گا اور ایسے لائسنس ہولڈرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔یہ واضح کیا گیا ہے کہ اور مینوئل آرمز لائسنس کی تجدید اور کمپیوٹرائزیشن کی تاریخ میں یہ آخری توسیع ہے، اس کے بعد کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :