Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے سابق ڈپٹی چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ سعید احمد سرگانہ کو این ای150 سے ٹکٹ جاری کردیا

ہفتہ 23 جون 2018 21:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سابق ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ایڈمرل ریٹائرڈ سعید احمد سرگانہ این اے 150 (خانیوال۔ کبیر والا) سے پاکستان مسلم لیگ( ن) کے امیدوار ہونگے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی تجویز پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں شہبازشریف نے ایڈمرل سعید سرگانہ کو این اے 150 کیلے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کردیا ہے سعید سرگانہ حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)سے وفاداریاں بدل کر تحریک انصاف کی کشتی میں سوار ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے اسی حلقے سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ایڈمرل سعید سرگانہ پہلی بار انتخابی سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔

جبکہ انکے مدمقابل رضا حیات ہراج مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے متعدد بار الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات