مری، نجی ہوٹل کی چیکنگ کے دوران ہوٹل انتظامیہ کا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے پر تشدد، یرغمال بنا لیا

ہفتہ 23 جون 2018 21:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) مری میں نجی ہوٹل کی چیکنگ کے دوران ہوٹل انتظامیہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے کو مار دھاڑ کے بعد یرغمال بنا لیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مری میں پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ اشفاق سرور کے ہوٹل کی چیکنگ کے دوران ہوٹل کی انتظامیہ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے کو مار دھاڑ کے بعد یرغمال بنا لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں مال روڈ مری میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرنیوالی ٹیم ایک نجی ہوٹل کی چیکنگ کیلئے پہنچی تو ہوٹل انتظامیہ نے انہیں یرغمال بنا لیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے ٹیم کے عملے پر تشدد بھی کیا ۔بتایا گیا ہے کہ یہ ہوٹل سابق وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنماء راجہ اشفاق سرور کا ہے ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق راجہ اشفاق سرور کے ہوٹل کو گندگی پرسیل کیا جانا تھا کہ دھاوابول دیا گیا اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت ٹیم کے دیگر ارکان کو ہوٹل کے اندر یرغمال بنایا گیا۔ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :