راولپنڈی،شل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی آئی ڈیز بنانے میں ملوث ملزمان کو اقبال جرم پر عرصہ حوالات قیداورجرمانہ کی سزا

ہفتہ 23 جون 2018 21:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمداصغر خان نے سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی آئی ڈیز بنانے میں ملوث ملزمان کو اقبال جرم پر عرصہ حوالات قیداورجرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان عبدالرحمن ناصر،محمدارمان اوروسیم ڈار کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کیا گیا تھا گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو دس ہزارفی کس جرمانہ اورعرصہ حوالات کی سزا سنادی ہے۔

متعلقہ عنوان :