ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کا 22 اے کی درخواست پر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ہفتہ جون 21:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سعادت حسین نے بائیس اے کی درخواست پر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

شائستہ بی بی نے اپنے عبدالسلام سواتی کے زریعے عدالت میں بائیس اے کے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے چھ لاکھ 75ہزار میں ملزمان عرفان محمود،زوالفقار اور سکینہ بی بی سے زمین خریدی تھی جس پر 25لاکھ خرچ کر کے تعمیرات کرلیں اسی دوران سرکاری اہلکارآگئے جنھوں نے تعمیرات رکواتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ جگہ قبرستان کیلئے مختص تھی سائلہ نے تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو درخواست دی جنھوں نے کوئی کاروائی نہیں کی ہے۔۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔