حنیف عباسی کے خلاف ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت تیس جون تک ملتوی کردی

ہفتہ 23 جون 2018 21:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وسیم رفیق نے سابق ایم این اے حنیف عباسی کے خلاف ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت تیس جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ نے حنیف عباسی کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی نے اپنی تقاریر کے دوران ہسپتال کی ساکھ کو نقصان پہنچایا شوکت خانم ایک خودمختار ادارہ ہے اور اس کا اپنا بورڈ آف گورنر ہے جسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے گزشتہ روز وکلا پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔