لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے سینئر جسٹس عباد الرحمن کا اچانک جوڈیشل کمپلیکس اور پرانی کچہری کا دورہ، سکیورٹی انتظامات ناقص قراردئیے

ہفتہ جون 21:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے سینئر جسٹس عباد الرحمن نے گزشتہ روز اچانک جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی اور پرانی کچہری کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس کی جانب سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کو ناقص قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ اور دو افراد کی ہلاکت کے بعدچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں سکیورٹی اجلاس ہوا تھا جس میں کچہری اور جوڈیشل کمپلیکس کے سکیورٹی انتظامات کیلئے اہم فیصلے اور احکامات جاری کئے تھے جنھیں چیک کرنے کیلئے فاضل جسٹس نے گزشتہ روز کچہری کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :