عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات،اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ جون 21:59

عمران خان سے بابر اعوان کی ملاقات،اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بابر اعوان آئندہ ہفتے سے تحریک انصاف سنٹرل سیکرٹریٹ میں بیٹھیں گے اور وہاں الیکشن کے حوالے سے تمام شکایات کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعوان انتخابات کے حوالے سے قانونی معاونت بھی فراہم کریں گے۔۔

Your Thoughts and Comments