Live Updates

الیکشن ٹربیونل راولپنڈی میں شاہد خاقان عباسی فواد چوہدری اور عامر کیانی کے خلاف کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست کی سماعت 25جون تک ملتوی

ہفتہ 23 جون 2018 22:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) الیکشن ٹربیونل راولپنڈی کے جسٹس عباد الرحمان چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری اور عامر کیانی کے خلاف کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست کی سماعت 25جون تک ملتوی کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی اور سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے خلاف درخواستیں خارج کر دیں گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کے وکیل طاہر عباسی ایڈووکیٹ نے اپیلٹ کورٹ سے تیاری کے لئے وقت کی درخواست کی اسی طرح پیش ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کے این اے 67 جہلم سے کاعذات نامزدگی چیلج ہونے پر فواد چودھری کے وکیل نے تیاری کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا جس پر ٹربیونل نے دونوں وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25جون تک ملتوی کر دی جبکہ حلقہ این اے این اے 60 سے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی ایفیڈرین کیس میں مرکزی ملزم ہیں تاہم ایپلٹ کورٹ نے درخواست گزار کے این اے 60 کے ووٹرز نہ ہونے کے باعث اپیل خارج کردی اسی طرح سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے خلاف پی پی 6 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست دئر کر دی گئی جس میں درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ سابق صوبائی وزیر نے کاعذات نامزدگی نے اثاثہ جات کی درست تفصیلات فراہم نہیں کی جبکہ اشفاق سرور نی1972 میں وفات پا جانے والی کزن کی زمین کے کاغذات میں ردوبدل کرکی1982 میں زمین جعل سازی سے اپنے نام منتقل کی جس کا ذکر کاغذات نامزدگی میں نہیں کیا گیا تاہم اپیلٹ کورٹ نے فوجداری کا دعوی سول کورٹ میں زیر سماعت ہونے کی بنا پر سابق صوبائی وزیر کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی گئی این اے 61 راولپنڈی کینٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار عامر کیانی کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف دائر اپیل میںدرخواست گزار آصف نے عامر کیا نی کی ٹیکس چوری اور ایف آئی آر ظاہر نہ کرنے کے خلاف اعتراض دائر کیا جسے سماعت کے لئے منظور کر لیا گیا پی ٹی آئی کے کا رکن عثمان چوہان نے جہلم ٹو پی پی 26 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ظفر اقبال کی دوہری شہریت کے خلاف اپیل دائر کی کہ ظفر اقبال نے انگلینڈ کی شہریت نہیں چھوڑی لہٰذا الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے جس پراپیلٹ ٹربیونل نے نوٹس جاری کر دیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات