بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام کے رویے اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کو ناقابل تلافی نقصان اور دینی ووٹ منتشرہوسکتاہے ، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

ہفتہ 23 جون 2018 22:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ومتحدہ مجلس عمل کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام کے رویے اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کو ناقابل تلافی نقصان اور دینی ووٹ منتشرہوسکتاہے مرکزی قیادت صورت حال کا نوٹس لیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس عمل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ہدایت الرحمان بلوچ نے مزیدبتایا کہ جمعیت علماء اسلام کی قوم پرستوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کے اعلان کا ایم ایم اے سے کوئی تعلق نہیں جے یو آئی والے اپنی پارٹی فیصلوں کو ایم ایم اے واتحادی جماعتوں پر مسلط نہ کریں بلوچستان بھر میں اضلاع کی سطح پر تنظیم سازی کا نہ ہونا ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے کارکنان کاآپس کی دوری کاباعث ہے جمعیت علماء اسلام آپنے آپس کی اختلافات کی سزاایم ایم اے میں شامل جماعتوں کو دینا چاہتی ہے اگر جمعیت علماء اسلام کی صوبائی قیادت نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا ایم ایم اے کے ممبرجماعتوں کی جائز حق کو تسلیم نہیں کیا تو جمعیت علماء اسلام ایم ایم اے ودینی ووٹ نہیں لے سکے گا جماعت اسلامی اتحاد کی داعی اور بانی جماعت ہے جماعت اسلامی کے کارکنان نے اتحادوں اور اتحاد ویکجہتی کی خاطر بہت قربانیاں دی ہے لیکن جماعت اسلامی کے کارکنان کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا جے یو آئی کے رویے سے صوبے میں قوم پرست فائدہ اُٹھا سکتے ہیں متحدہ مجلس عمل کے مرکزی قائدین بلوچستان میں ایم ایم اے کی صورتحال اور جے یو آئی کی ہٹ دھرمی کا سنجیدگی سے نوٹس لیں ۔