کوئٹہ، بلوچستان میں شفاف اورغیرجانب دارالیکشن کرنے کیلئے گورنرکوہٹانا ضروری ہے ، جمعیت علمااسلام

موجودہ گورنرکی موجودگی میں انتخابی نتائج میں تبدیلی نہ ہو یہ ممکن نہیں، برطرفی کامعاملہ بدنیتی نہیں ، انتخابی خدشات کے پیش نظراٹھایاجارہاہے ،رہنمائوں کا بیان

ہفتہ 23 جون 2018 22:03

ْ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ،جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،مولانافیض اللہ،عزیزاللہ پکتوی،حافظ مجیب الرحمن ملاخیل،مفتی رحمت اللہ،میراسحاق زاکرشاہوانی اورکابینہ کے دیگراراکین نے اخباری بیان میں کہاکہ الیکشن رول کے مطابق انتخابات میں امیدوارکے خاندان سے تعلق رکھنے والاکوئی فردصوبائی حکومت کاممبریانہیں ہوگاجبکہ کوئٹہ میں دو قومی سیٹوں پرالیکشن لڑنے والے ایک قوم پرست پارٹی کے سربراہ کابھائی گورنربلوچستان کے اہم منصب پربراجماں ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں شفاف اورغیرجانب دارالیکشن کرنے کیلئے ضروری ہے کہ موجودہ گورنرکوہٹایاجائے انہوں نے کہاکہ سابق مشرف دورحکومت میں انتخابات کے دوران گورنرہاوس الیکشن سرگرمیوں کامرکزرہااوربے شمارحساس انتخابی معاملات گورنرہاوس سے مانیٹرنگ ہوتے رہے انہوں نے کہاکہ سابق دورمیں نگران صوبائی حکومت بھی متعددانتخابی معرکوں میں استعمال ہوااب بھی یہی خدشہ مدنظررہے گاانہوں نے کہاکہ گورنرکی برطرفی کامعاملہ بدنیتی نہیں بلکہ انتخابی خدشات کے پیش نظراٹھایاجارہاہے انہوں نے کہاکہ سیاسی انتخابی میدان میں بے رحمانہ طورایک دوسرے کو گرانے کے حربے استعمال ہوتے ہیں اوراس سلسلے میں سرکاری شخصیات اورمشینری کو بھی کام پرلگایاجاتاہے اگرعوام کوشفاف انتخابات میں دل کھول کر اور آزادانہ فضامیں ووٹ کاسٹ کرنے کاموقع دیاجائے اورعوام کی رائے کااحترام کیاجائے تواس صورت میں عوام کے امنگوںکے مطابق قیادت سامنے آسکتی ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام کامطالبہ ہے کہ شفاف انتخابات کویقینی بنایاجائے انہوں نے کہاکہ موجودہ گورنراپنے منصب پر موجودہو اور انتخابی نتائج میں بے تحاشاتبدیلی واقع نہ ہو یہ ممکن نہیں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ہماری ترجحات میں گورنرکی تبدیلی کاکوئی ایشونہیں رہالیکن جوجو انتخابی سرگرمیاں تیزہوتی جارہی ہیں ایسے حالات میں سیاسی قوتوں کو مختلف امورپر بھی نظررکھناہوتاہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علمااسلام الیکشن کمیشن کے قوانین واصولوں کے پیش نظریہ مطالبہ برحق سمجھتاہے کہ انتخابات سے قبل اس گورنرکو ہٹایاجائے جس کا بھی اور پارٹی ممبرزمختلف قومی اور صوبائی نشستوں پر بطورامیدوارانتخابات لڑرہے ہیں۔