کوئٹہ،نیشنل پارٹی کے امیدوار خیر جان بلوچ کے قافلے پر راکٹوں سے حملہ

کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 23 جون 2018 22:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) بلوچستان کے علاقے آواران میں نیشنل پارٹی کے امیدوار خیر جان بلوچ کے قافلے پر حملہ تین راکٹ فائر کئے گئے تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیویز کے مطابق آواران میں نیشنل پارٹی کے امیدوار خیر جان بلوچ کے قا فلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی اورفائرنگ کے بعد تین راکٹ بھی فائر کئے تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید کا رروائی کی جار ہی ہے ۔